ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: کولار کی چار طالبات مرڈیشور سمندر میں غرق؛ ایک کی نعش برآمد، تین کی تلاش جاری اور تین کو شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا اسپتال

بھٹکل: کولار کی چار طالبات مرڈیشور سمندر میں غرق؛ ایک کی نعش برآمد، تین کی تلاش جاری اور تین کو شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا اسپتال

Tue, 10 Dec 2024 19:14:14  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل، 10 دسمبر (ایس او نیوز): مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں آج شام افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں 15 اور 16 سال کی عمر کی چار طالبات ڈوب گئیں۔ ایک طالبہ کی نعش برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔ مزید تین طالبات کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ضلع کولار کے مُلباگل کے مُرارجی دیسائی اسکول کوتّھور سے قریب پچاس طالبات سیروتفریح کے لیے آج مُرڈیشور پہنچی تھیں۔ ان میں سے دس طالبات سمندر کی لہروں سے کھیلنے کے لیے پانی میں اُتریں، لیکن یہ سمندر ان کے لیے موت کا کنواں ثابت ہوا۔ آٹھ طالبات لہروں کی زد میں بہہ گئیں۔ مقامی ماہی گیروں کی فوری مدد سے چار طالبات کو زندہ بچالیا گیا اور شدید زخمی حالت میں قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ برآمد ہونے والی نعش کی شناخت شرونتی بنت گوپالپّا کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ لاپتہ طالبات کی شناخت دیکشھا، لاونیا اور لیپیکا کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی طالبات میں یشودھا، وِیکسنا اور ایک دیگر لیپیکا شامل ہیں۔

اس افسوسناک واقعے کے سلسلے میں مُرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

For report in English, Click here


Share: